Author Topic: میرپورخا ص انٹر پری انجینئرنگ و میڈیکل کے نتائج کا اعلان  (Read 2369 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

میرپورخا ص انٹر پری انجینئرنگ و میڈیکل کے نتائج کا اعلان
   
میرپور خاص (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے ناظم امتحانات پروفیسر رحیم بخش شیخ نے بارہویں جماعت (پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے طالب علم آکاش کمار نے 938 نمبر حاصل کر کے پہلی، اسی کالج کے طالب علم راجہ دولتانی نے 931 نمبر لے کر دوسری اور برائٹ فیوچر اسکول عمر کوٹ کے عبدالعزیز نے 928 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص کی طالبہ فرحین مرزا نے 938 نمبر حاصل کر کے پہلی، برائٹ فیوچر پبلک اسکول عمر کوٹ کی طالبہ سنیتا امرت نے 934 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو جان محمد کی طالبہ نائلہ بانو اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ کے طالب علم محمد ہاشم نے 931 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ جنگ