Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس سے شعبہ بی فارمیسی کی منتقلی منظور نہیں  (Read 634 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس سے شعبہ بی فارمیسی کی منتقلی منظور نہیں
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس سے شعبہ بی فارمیسی کی منتقلی کسی صورت منظور نہیں یونیورسٹی چانسلر اس کا نوٹس لیکر یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کردارادا کریں بصورت دیگر پارٹی راست اقدام سے گریز نہیں کریگی فعال ومنظم تنظیم ہی کی بدولت انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک صد سالہ جشن منانے کے قابل ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا ضلعی جنرل سیکر ٹری صادق کاکڑ نے باچاخان مرکز پشین میں ضلعی کابینہ صوبائی ومرکزی کابینہ کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ نے کی اجلاس میں تنظیمی امور ضلع میں امن وامان کے قیام اور بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس کے مسائل پر تفصیل سے غوروخوض ہوااجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کے قیام قبیلوی رنجشوں کاخاتمہ اور انتظامی معاملات کو انتظامیہ کے زریعے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ امن وامان کا قیام انتظامیہ کی ذمہ داری ہے مسلح افرادکو کسی صورت اختیار نہیں
 کہ وہ بزور طاقت حل طلب مسائل کے حل اوران معاملات میں مداخلت کریں اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس شعبہ بی فارمیسی کویٹہ منتقل کرنےکی کوششوں کو علم دشمن قدم اوراسے غریب طلبا پر علم کے دروازے بند کرنے سے تعبیر کیا گیا یونیورسٹی چانسلر سے اس امر کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں میں تنظیمی فعالیت بارے تفصیل سے غور وخوض ہوااور بنیادی یونٹوں سے قریبی رابطہ تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیاکیونکہ درپیش سنگین قومی معاشی مسائل سے نمٹنے کا واحد حل فعال ومنظم تنظیم میں مضمر ہے۔