Author Topic: 25 اگست کو ہونیوالے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت  (Read 333 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

25 اگست کو ہونیوالے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت
لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے 25 اگست کو ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ سابقہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے انٹری ٹیسٹ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کیساتھ ساتھ امتحانی مراکز پر پینے کاپانی، پارکنگ، والدین کے لئے سایہ دار انتظار گاہ سمیت مون سون کے پیش نظردیگر ضروری انتظامات کو قبل از وقت مکمل کر لیا جائے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کو بتایا کہ انٹری ٹیسٹ بیک وقت 13شہروں میں ہوگا۔ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پز یر ہوگا۔انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری سے لیکر اس
کی ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ پرچہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال انٹری ٹیسٹ میں ستر ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے نادرا کے سمارٹ کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،کمشنرلاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہوراور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اورریجنل پولیس آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور 09 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"