Author Topic: نقل کرانیوالا نگران اورکلرک گرفتار  (Read 333 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نقل کرانیوالا نگران اورکلرک گرفتار
راولپنڈی: ٹیکنیکل بورڈ کے امتحانی مرکز میں رقم لے کرنقل کرانے والے نگران اورکلرک کوگرفتارکرلیاگیا۔ سرکل آفیسراینٹی کرپشن راولپنڈی امجد شہزادنے ملزموں کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کو سیدآل محمد نے درخواست دی تھی
 کہ ڈی اے ای سال سوئم کاطالب علم ہوں خیابان سرسیدگورنمنٹ ہائی سکول میں امتحان دے رہاہوں وہاں احمدنامی اہل کار ہوتاہے اوراورنگران طارق مقررہے۔ احمدنے مجھے کہاکہ آپ ایک دیگر طالب علم کاپرچہ حل کردیں میں نے ایساکرنے سے انکار کر دیاتوان دونوں نے مجھے دھمکی دی کہ تمہیں اس انکار سے بہت بڑانقصان ہوسکتاہے۔ احمدنے مجھے کہاکہ اگرتم اس سینٹرپراپنے پیپرزجاری رکھناچاہتے ہوتو
 15 ہزارروپے رشوت دیناپڑے گی26جون کواحمدنے مجھ سے 5ہزارروپے وصول کرلئے۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن کے حکم پرسرکل آفیسراینٹی کرپشن راولپنڈی امجدشہزادنے مجسٹریٹ عمر حسن خان کی نگرانی میں چھاپہ مارکردونوں ملزموں کو دس ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 09 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"