Author Topic: چھ کرو ڑروپے سے شہید بینظیر بھٹو انجینئرنگ کالج خیر پورکے قیام کی منظوری  (Read 2313 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

چھ کرو ڑروپے سے شہید بینظیر بھٹو انجینئرنگ کالج  خیر پورکے قیام کی منظوری
   
خیر پور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیر پور میں شہید بینظیر بھٹو انجینئرنگ کالج کی منظوری دیدی۔ 6 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خیر پور میں عمارت کی تعمیر کیلئے مختلف پلاٹ دیکھے۔ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیر پور میں اپنے پہلے جلسہ عام میں شہید بینظیر بھٹو انجینئرنگ کالج قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس اعلان پر عملدرآمد کر کے انہوں نے کالج کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ پہلے سال کی کلاسیں رواں سال سے شروع کی جا رہی ہیں اور کالج کی عمارت کی تعمیر تک پڑھائی ٹیکنیکل کالج خیر پور میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سال کے داخلے کیلئے طلبہ سے جلد درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"