Author Topic: ملک کی ترقی میں میٹلرجی انجینئرنگ کی تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے، طلبہ معلوماتی  (Read 2195 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
ملک کی ترقی میں میٹلرجی انجینئرنگ کی تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے، طلبہ معلوماتی سیمیناروں میں زیادہ شریک ہوں
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) طلبہ کو سخت محنت اور لگن سے اپنی تعلیم اور تحقیق کی طرف دھیان دینا چاہئے اور طلباء و طالبات معلوماتی سیمینارز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار میٹلرجی اینڈ میٹریلس انجینئرنگ کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحکیم ملاح نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔ ڈائریکٹر انڈسٹریل لیزان پروفیسر ڈاکٹر معظم بلوچ نے کہا کہ میٹریلس انجینئرنگ کی تعلیم میں معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے طلبہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جس سے ان کی تعلیم اور تحقیق میں اضافہ ہو۔ پروفیسر محمد حیات جوکھیو نے میٹلرجی اینڈ میٹریلس انجینئرنگ کی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ ملک کی ترقی میں مذکورہ ٹیکنالوجی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہرانین میٹریلس ایڈوانس اسٹوڈنٹس چیپٹر کے صدر نے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت‘ ڈاکٹر ریاض احمد سہاگ ڈین انجینئرنگ اور شعبوں کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیمینار کو منعقد کرانے میں ان کی مدد کی۔ سیمینار میں مہران یونیورسٹی کے اساتذہ‘ شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



شکریہ جنگ