Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
Intermediate answer sheets snatched, burnt in Lahore

لاہور بورڈ کے حل شدہ پرچوں کو چھین کر آگ لگادی گئیں
لاہورکے علاقے کاہنہ نو میں امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی ، سینٹر سپر ٹینڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بنک جمع کروانے جارہا تھا ، ملزمان آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے سیکنڈ ایئر کے اسلامیات کے پرچہ کی جوابی کاپیاں جلا دی گئیں، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ سے جوابی کاپیاں چھین کر جلانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ محمد عامر کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں آج اسلامیات اختیاری کے مضمون کا پرچہ لیا گیا۔

کاہنہ کے امتحانی مرکز 8 کے سپرنٹنڈنٹس بینک میں جوابی کاپیوں کا بنڈل جمع کرانے جا رہے تھے ،دو موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو روک کر جوابی کاپیاں چھین لیں، اس کے بعد ان کاپیوں اور موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

لاہور بورڈ نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے،کاہنہ کے امتحانی مرکز میں 50 امیدواران کا پرچہ تھا جن میں سے 48 امیدواران نے پرچہ دیا تھا، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر نے حل شدہ پیپرز جلائے جانے کا نوٹس لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، چیئرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
2
Punjab university M.A , MSC Part 1 Result 2021

پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی سال اول کےنتائج
پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

تفصیل کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے عربی،ایم اے ڈپلومیسی اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز، ایم اے ایجوکیشن جنرل ، ایم اے اکنامکس ، ایم اے انٹر نیشنل ریلیشنزء،ایم اے اسلامک سٹڈیز،ایم اے کشمیریات ، ایم اے ماس کمیونیکیشن ، ایم اے فارسی ایم اے فلاسفی ، ایم اے پنجابی،ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایم اے اردو،ایم ایس سی باٹنی ،ایم ایس سی جیوگرافی ،ایم ایس سی ریاضی ،ایم ایس سی فزکس ،ایم ایس سی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن اورایم ایس سی ٹی ایچ ایم پارٹ ون سالانہ2020ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے،عید الاضحی ٰکی تعطیلات کے سلسلے میں 20تا23جولائی2021ء(منگل تاجمعہ)بند رہے گی،23جولائی2021ء کی اضافی چھٹی کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی31جولائی2021ء بروز ہفتہ کھلی رہے گی۔

3
Dow University / ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج
« Last post by AKBAR on July 16, 2021, 02:19:23 PM »
Dow University students protest
Sindh Institute of Physical Medicine and Rehabilitation
Dow University Institute of Physical Medicine and Rehabilitation
ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج
کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے طلبا نے جمعرات کو یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
طلباکا کہنا تھا کہ وہ انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن جب رواں سال فیس جمع کرانے کا وقت آیا تو انہیں بتایا گیا کہ اب وہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے طلبا ہیں اور وہیں فیس جمع کرائیں ۔
4
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا۔
سیکنڈری اسکول امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں
5
Violence against protesting students at the University of Peshawar is cruel

پشاور یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا ظلم ہے
پشاور یونیورسٹی میں خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیمپس کے رہنما وقاص نے کہا ہے کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے اور احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا ظلم کے مترادف ہے۔
 یونیورسٹی میں طلبا نے دو ہفتے قبل آن لائن امتحانات، ناجائز جرمانوں کی وصولی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا،
تاہم اسلامیہ کالج و یونیورسٹی کےوائس چانسلر گل مجید خان کی ہدایت پر پولیس نے طلبا پر تشدد کیا،
ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ، اظہاراللہ خیل، افاق خیل اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
 انھوں نے کہا کہ پولیس نے زخمی طالبعلم سے ان کا سامان بھی چھین لیا، طلبا نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے مطالبہ کیا ہے،
کہ مذکورہ وائس چانسلر سے اس ظالمانہ اور جابرانہ رویہ پر رپورٹ طلب کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے انہیں عہدے سے ہٹائیں،
طلبا کا کہنا تھا، کہ دوران تشدد پولیس نے زخمی طالبعلم علی فرحان خلیل سے جو سا مان چھین لیاہے، وہ واپس کرکے آئی جی خیبرپختونخوا طلبا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کریں۔
طلبا نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ دوبارہ احتجاج اور مظاہروں پر اتر آئینگے۔
6
Demand to pass the bill of Pakistan Allied Health Professional Council
پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا بل منظور کرنے کا مطالبہ
پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری ضلع خیبر میں ہوا‘
صوبوں کے صدرو جنرل سیکرٹریز و چیئرمین نے اپنی سفارشات اور اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں‘
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر حکومت کامشکور ہے‘
مرکزی صدر نے پیرامیڈکس کے قومی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہ ہونے پر صوبائی حکومتوں سے اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا
کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا بل قومی اسمبلی و سینٹ سے منظور کیا جائے‘ملک بھر میں یکساں سروس سٹرکچر کا نفاذ عمل میں لایا جائے‘
تنخواہوں ‘ الائونسز اور اداروں کو فعال کرکے تعلیم میں یکسانیت پیدا کی جائے۔

7
Students of Government Degree College Jatoi Muzaffargarh, Punjab are allowed to appear for the examination without penalty

گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی مظفر گڑھ پنجاب کے طلبہ کو بغیر جرمانہ امتحان میں شرکت کی اجازت
 لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی کے انٹرمیڈیٹ کے 253 طلباء کو بغیر جرمانہ امتحانی فیس جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
طلباء نے 10 جولائی کو ہونے والے امتحانات کی رولنمبر سلپس نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
طالب علموں طارق، شیراز، اقبال و دیگر نے ایڈووکیٹ قاضی محمد وسیم کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ طلباء نے کالج آفس میں فیسیں جمع کرائی تھیں
اکاؤنٹ کلرک نے فیس کے 16 لاکھ خورد برد کر لیے۔

8
BISE Lahore Board / In Lahore Board Intermediate Annual examinations begin today
« Last post by AKBAR on July 10, 2021, 04:29:02 PM »
In Lahore Board Intermediate Annual examinations begin today
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع
لاہور: انٹرمیڈیٹ( پارٹ ٹو) کے سالانہ امتحانات آج شروع ہورہے ہیں۔
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام امتحان میں 189529 امیدوارشرکت کررہے ہیں۔
جن میں 92001 لڑکے اور 97528 لڑکیاں شامل ہیں ۔ 462 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
9
BISE Sahiwal Board / BISE Sahiwal Board 10th Class date Sheet 2021 issued
« Last post by AKBAR on July 10, 2021, 04:26:31 PM »
BISE Sahiwal Board 10th Class date Sheet 2021 issued

ساہیوال بورڈ دہم کلاس کی ڈیٹ شیٹ جاری
ساہیوال :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نےدہم جماعت کے سالانہ امتحانات2021کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
دہم جماعت کے امتحانا ت کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا، ساہیوال بورڈ پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے لے گا۔
دہم جماعت کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے ۔
میٹرک کی  ڈیٹ شیٹ ایف جی اسٹڈی  پر بھی دستیاب ہے  لنک درج ذیل ہے
https://fgstudy.com/date-sheet/10th-class-date-sheet/
10
BISE Sargodha Board / Sargodha Board 10th Class date Sheet 2021 issued
« Last post by AKBAR on July 10, 2021, 04:25:19 PM »
Sargodha Board 10th Class date Sheet 2021 issued 

سرگودھا بورڈ دہم کلاس کی ڈیٹ شیٹ جاری
سرگودھا :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نےدہم جماعت کے سالانہ امتحانات2021کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
دہم جماعت کے امتحانا ت کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا، سرگودھا بورڈ پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے لے گا۔
دہم جماعت کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے ۔
میٹرک کی  ڈیٹ شیٹ ایف جی اسٹڈی  پر بھی دستیاب ہے  لنک درج ذیل ہے
https://fgstudy.com/date-sheet/10th-class-date-sheet/
Pages: [1] 2 ... 10
PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.