Author Topic: admission Military and Cadet Collegeملٹری اور كیڈٹس كالجوں میں داخلے كا طریق كار  (Read 7680 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male

admission Military and Cadet Collegeملٹری اور كیڈٹس كالجوں میں داخلے كا طریق كار
سب سے پہلے ہر امیدوار كو متعلقہ كالج سے پراسپیكٹس اورفارم منگوانا ہوتا ہے۔پراسپیكٹس میں نہ صرف كالج كے متعلق تفصیلات موجود ہوتی ہے بلكہ مخصوص داخلہ فارم بھی اس لئے ضروری ہوتا ہے كہ امیدوار متعلقہ امتحان كے معیار كو سمجھ سكے اور اس كے مطابق تیاری كرسكے ۔سلیس كے ساتھ گزشتہ امتحانوں كے پرچہ جات كے نمونے بھی فراہم كیے جاتے ہیں تاكہ امیدوار پوچھے جانے والے سوالات كی نوعیت كو سمجھ سكے ۔جو امیدوار ملٹری كالج جہلم یا كسی كیڈٹ كالج میں داخلے كا خواہش مند ہوا اسے داخلے سے قبل درج ذیل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

١۔   تحریری امتحان    (Written Test)

سب سے پہلے ہر امیدوار كو مندرجہ ذیل مضامین میں تحریری امتحان پاس كرنا ہوتا ہے۔یہ امتحان عام طور پر ہر كالج كی طرف سے مقرر كیے گئے امتحانی مراكز پر ماہ دسمبر میں لیا جاتا ہے۔اس امتحان میں انگریزی ،حساب ،اردو اور اسلامیات كے سوالات پر مبنی پرچہ كے تحریری جوابات دینے ہوتے ہیں ۔

٢۔   طبی معائنہ   (Medical Test)

تحریری امتحان میں مطلوبہ معیار كے مطابق كامیاب امیدواروں كا طبی معائنہ كیا جاتا ہے یہ طبی معائنہ اس معیار كا ہوتا ہے جو فوج میں بطور آفیسر كمیشن حاصل كرنے والوں كے لئے مقرر ہے۔

٣۔   ذہنی آزمائش كا امتحان   (Intelligence Test)

طبی معائنہ میں كامیاب امیدواروں كو ذہنی آزمائش كا ایك تحریری امتحان دینا ہوتا ہے۔امتحان مختصر دورانے اور چھوٹے چھوٹے سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔

4۔   انٹرویو   (Interview)

جو امیدوار معیار كے مطابق ذہنی آزمائش كا امتحان پاس كرلیتے ہیں انہیں آخر میں زبانی انٹرویو دینا پڑتا ہے۔

جو امیدوار ان تمام مراحل كو طے كرلیتے ہیں ، متعلقہ امتحانی بورڈ ان كے داخلے كی سفارش كرتا ہے۔

پاكستان میں ایك ملٹری كالج سمیت دس كیڈٹس كالج ہیں جن میں سے آٹھ پاكستان آرمی ایك ائیر فورس اور ایك پاكستان سٹیل ملز كارپوریشن كے زیر انتظام ہے۔یہ كالجز درج ذیل ہیں

١   ملٹری كالج سرائے عالمگیر ضلع جہلم﴿صوبہ پنجاب﴾

٢   كیڈٹس كالج حسن ابدال ضلع اٹك﴿صوبہ پنجاب ﴾

٣   كیڈٹس كالج كوہاٹ ﴿صوبہ سرحد﴾

٤   كیڈٹس كالج رزمك ضلع شمالی وزیرستان﴿صوبہ سرحد ﴾

٥   كیڈٹس كالج مستونگ﴿صوبہ بلوچستان﴾

٦   كیڈٹس كالج پٹاروضلع دادو﴿صوبہ سندھ ﴾

٧   كیڈٹس كالج لاڑكانہ﴿صوبہ سندھ﴾

٨   كیڈٹس كالج سانگھڑ﴿صوبہ سندھ﴾

٩   پی اے ایف كیڈٹس كالج سرگودھا ﴿صوبہ پنجاب

٠١   پاكستان سٹیلكیڈٹس كالج سٹیل ملز ٹائون ﴿كراچی

اب ہم آپ ان كالجوں كے متعلق ضروری بنیادی معلومات فراہم كریں گے كیونكہ یہ تمام كالج ایك ہی نوعیت كے ہونے كے باوجود بعض معاملات میں ایك دوسرے سے مختلف ہیں ۔