Author Topic: ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کراچی کا ہومیوپیتھی ڈی ایچ ایم ایس کے نتائج کا اعلان  (Read 1252 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سینٹرل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کراچی کا ہومیوپیتھی ڈی ایچ ایم ایس کے نتائج کا اعلان
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ ای ایس قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی نے 2008ء کے نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق سینٹرل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کراچی نے بالترتیب فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کی پہلی تینوں جبکہ فرسٹ ایئر کی دوسری اورتیسری پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔ سال اول میں ملک بھرسے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ جاوید نے کہا کہ میری کامیابی کی وجہ میرے والدین کی دعائیں اور میرے اساتذہ کی محنت ہے۔ ملک بھر سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ صالحہ بنت عرفان نے کہا کہ میرے والد ہومیو پیتھی علاج کے شیدائی ہیں انہوں نے مجھے اسی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھی میں سرجری کی کمی ہے ورنہ یہ ایک بہترین علاج ہے۔ تحسین فاطمہ جنہوں نے ملک بھرسے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے نے کہا کہ ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ ٹیچرز کا تعاون اور میرا دل لگا کر پڑھنا اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ سال سوئم میں ملک بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ سلمیٰ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول کریم کا احسان اور والدین دعاؤں ذاتی محنت کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچی ہوں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک سے امیر غریب کا فرق ختم کر کے ملک بھر میں سرکاری ہومیو پیتھک اسپتال قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سال دوئم میں ملک بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد زبیر نذیر حسین نے کہا کہ اگر ہومیو پیتھک علاج تو سرجری کے علاوہ تمام امراض کا علاج ہے۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"