Author Topic: اسکردو ائیر پور ٹ پرنئے ٹرمینل کی تعمیر شروع  (Read 2477 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male


اسکردو ائیر پور ٹ پرنئے ٹرمینل کی تعمیر شروع
   
اسکردو . . . اسکردو ائیر پور ٹ پر مسافروں کو بہترین بورڈینگ اور لانجینگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشین اتھارٹی فاروق رحمت اللہ نے ا سکردو ائیر پورٹ میں نئے ٹرمینل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس منصوبے میں نئے ٹرمینل بلڈنگ کے ساتھ پارکنگ ایریا کی توسیع بھی شامل ہے۔منصوبے کی تعمیرسے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو جدید ترین سہولیات میسر آئینگی۔اسکردو ائیر پورٹ پر نئے ٹرمینل کے منصوبے کی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی فاروق رحمت اللہ نے کہا کہ سول ایوایشن اتھارٹی اسکردو اور گلگت ائیرپورٹس پر پروازوں کی ہر موسم میں لینڈینگ کو یقینی بنانے کیلئے سوئٹزرلینڈ سے خصوصی فنی اور انسڑومنٹل مہارت حاصل کر یگی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ حکومت نے نئی ایوی ایشن پالیسی میں گلگت اور اسکردو کے ائیرپورٹس کو پرائیوٹ ائیر لائنز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس خطے میں سیاحت کے فروغ کیلئے موجود قدرتی موقعوں سے بھر پور فائدہ حا صل کیا جاسکے۔



شکریہ روزنامہ جنگ