Author Topic: كیڈٹس كالج پٹارو صوبہ سندھ  (Read 9285 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كیڈٹس كالج پٹارو صوبہ سندھ
« on: November 14, 2007, 08:07:43 PM »

 كیڈٹس كالج پٹارو  صوبہ سندھ
یہ كیڈٹس كالج پٹارو چھائونی صوبہ سندھ میں قائم كیا گیا ۔یہ كالج حیدرآباد سے اٹھارہ میل كے فاصلے پر واقع ہے ۔اس كالج میں داخلہ ساتویں اور آٹھویں دونوں كلاسوں میں دیا جاتا ہے ۔ساتویں كلاس میں داخلے كے لیے امیدوار كا چھٹی جماعت میں پاس ہونا یا چھٹی جماعت میں زیرتعلیم ہونا ضروری ہے ۔ساتویں جماعت میں داخلے كے لیے عمر كی حد گیارہ سال سے ساڑھے تیرہ سال ہے۔آٹھویں كلاس میں داخلے كے لیے ساتویں جماعت پاس ہونا یا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہونا ضروری ہے ۔آٹھویں جماعت كے لیے عمر كی حد بارہ سے ساڑھے چودہ سال ہے۔

داخلے كی اہلیت

اس كالج میں داخلہ صوبہ سندھ كا ڈومیسائل ركھنے والے امیدواروں كو دیا جاتا ہے۔اس كے علاوہ مسلح افواج میں ملازم یا ریٹائرڈ افراد كے بچوں كو بھی اوپن میریٹ پر داخلہ دیا جاتا ہے۔آٹھویں كلاس میں ان لڑكوں كو داخلہ دیا جاتا ہے جن كے والدین كا تعلق سندھ شہری یا سندھ دیہی علاقوں سے ہو یا ان كے تعلق فوج سے ہو جبكہ ساتویں كلاس میں داخلہ صرف ان امیدواروں كو دیا جاتا ہے جن كے والدین كا تعلق سندھ كے دیہی علاقوں سے ہو اور انہوں نے ابتدائی تعلیم ایسے سكولوں میں پائی ہو جو ضلعی ہیڈ كوارٹر سے باہر دیہی علاقوں میں واقع ہوں ۔

اخراجات

اس كالج میں بھی تمام اخراجات والدین كو برداشت كرنے پڑتے ہیں ۔اس كے اخراجات بھی دیگر كیڈٹس كالجوں كے لگ بھگ ہی ہوتے ہیں ۔



Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

 
کیڈٹ کالج پٹارو کے 150 طلباء زہریلا کھانا کھانے سے بیہوش ہوگئے
   
حیدرآباد / جام شورو( بیورو رپورٹ) کیڈٹ کالج پٹارو میں طلباء ناشتہ میں زہریلا کھانا کھانے سے فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے، طلباء جیسے ہی کلاسز میں داخل ہوئے،انہیں الٹیاں آنا شروع ہوگئیں اور 150 طلباء بے ہوش ہوگئے، فوری طور پر 55 کیڈٹس کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ، کالج کی ڈسپنسری اور سی ایم ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کالج ڈسپنسری میں موجود ڈاکٹرز کی مدد کیلئے پاک افواج کے ڈاکٹرز کو طلب کر لیا گیا ۔ رابطے پر کالج کے افسر تعلقات عامہ نے اندیشہ ظاہر کیا کہ طلباء کو ناشتہ میں فوڈ پوائزن ہوا تاہم میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں 900 کیڈٹس مختلف ہوسٹلز میں رہتے ہیں ، تمام متاثرہ طلباء خطرے سے باہر ہیں اور صورتحال قابو میں ہے ۔



شکریہ جنگ
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study