Author Topic: سیاست میں ملوث ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی  (Read 1749 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

سیاست میں ملوث ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی
گلگت: گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ غذر میں اپنے آبائی گاؤں سینگل پہنچے تو ہزاروں افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

استقبالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اساتذہ اسکولوں میں بچوں کو پڑھانے کے بجائے سیاست میں مصروف ہیں۔ سیاست میں ملوث کسی بھی ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں پر چھ ارب پچاس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
شکریہ جنگ