Author Topic: جمعیت طلباءاسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالا تین روزہ طلباءاجتماع ملتوی  (Read 1791 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


جمعیت طلباءاسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالا تین روزہ طلباءاجتماع ملتوی

 جمعیت طلباءاسلام کے زیر اہتمام 13 اکتوبر سے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونیوالی تین روزہ طلباءاجتماع کابھکر بم خودکش حملے اور امن و امان کی مجموعی مخدوش صورتحال کے پیش نظرملتوی کر دیا گیا۔
 اجتماع کی نئی تاریخ کا اعلان 12 اکتوبر کو جمعیت طلباءاسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباءاسلام کے مرکزی صدرحافظ نصیر احمد احرار نے منگل کے روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نصیر احمد نے بتایا کہ 13تا 15 اکتوبر جمعیت طلباءاسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے سہ روزہ طلباءاجتماع کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے جس میں ملک بھر سے 3 لاکھ طلباءکی شرکت متوقع تھی مگر پیر کے روز بھکر میں ہونے والے خودکش دھماکہ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر امن کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے منگل کے روز جمعیت طلباءاسلام کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں طویل مشاورت کے بعد اجتماع کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حافظ نصیر احمد نے کہا کہ طلباءاجتماع کی نئی تاریخ کے فیصلہ کےلئے 12 اکتوبر کو طلباءکی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمن کی شرکت بھی متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 اکتوبر کے اجلاس کے بعد آئندہ طلباءاجتماع کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور اجتماع کے دیگر انتظامات کیلئے 2 ہزار طلباء(آج) بدھ کے روز سے لاہور کیلئے روانہ ہو رہے تھے جنہیں روک دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیاکے توسط سے اجتماع میںشرکت کے خواہشمند افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اجتماع میں شرکت کیلئے نئی تاریخ کا انتظار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے پروگرام سے زیادہ عوام کا تحفظ عزیز ہے اس لئے اجتماع کو موخر کیا گیا ہے۔