Author Topic: انٹرمیڈیٹ سال اوّل کے داخلے فوری شروع کئے جائیں،چیرمین بورڈ  (Read 923 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Immed Start 1st year admissions, Chairman Board
انٹرمیڈیٹ سال اوّل کے داخلے فوری شروع کئے جائیں،چیرمین بورڈ
کراچی( سید محمد عسکری)  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کا قیمتی وقت بچانے کے لئے کراچی سمیت پورے صوبے میں سینٹرالایزڈ ایڈمیشن پالیسی( سی اے پی) کے تحت انٹر سال اوّل میں فوری داخلے شروع کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں چیرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے انٹر سال اوّل میں داخلے کے لئے طلبہ بے چین ہیں اور ان کے پاس نویں کی مارکس شیٹ موجود ہے
جبکہ داخلے کا عمل مکمل ہونے میں بہت وقت لگتا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں داخلے نویں کلاس کی مارکس شیٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے ہی نجی کالجوں نے نویں کلاس کے نتائج کی بنیاد پر داخلے شروع کردئیے ہیں اور اچھے طلباء کی اکثریت نے داخلہ حاصل کرلیا ہے
اور باقی ضعیف تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے طلبہ سرکاری کالجوں میں رہ جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 07 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی