Author Topic: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحان کے نتائج کا اعلان  (Read 791 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحان کے نتائج کا اعلان
 فیصل آباد:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کے پہلے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ زیادہ تر نمایاں پوزیشنیں طالبات کے حصے میں آئیں۔ 22416 طلبا امتحان میں شریک ہوئے ، ان میں سے 13144 طلبا نے امتحان میں کامیابی کی ۔کامیابی کا تناسب 64.16 فیصد رہا۔گورنمنٹ آرٹس ڈگری کالج برائے خواتین جڑانوالہ سے خدیجہ طاہرہ نے 639 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، تسکین نسا نے 633 نمبرسے دوسری اور شہر بانو کاز وے کالج حافظ آباد نے 632 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں سپیریئر کالج ماموکانجن کی اقرا نور اور نمرا نثار نے بالترتیب 684 اور 657 نمبر لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ صادقہ کازوے کالج نے 656 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ میں مجموعی طور پر 956 طلبا امتحان میں شریک ہوئے اور 244 طلبا کامیاب ہوئے یوں کامیابی کا تناسب 25.52فیصد رہا۔ سعدیہ ریاست ساہا کالج فیصل آباد نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلے نمبر پر، احمد رضا سی ایف ای انسٹیٹیوٹ لاہور نے 1037 نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر پر، اقصیٰ فاطمہ ساہا کالج فیصل آباد نے 1021 نمبر حاصل کرکے کامرس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"