Author Topic: طلبہ کا عید کے بعد یونیورسٹیز کھولنے کا مطالبہ  (Read 471 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Students demand opening of universities after Eid

طلبہ کا عید کے بعد یونیورسٹیز کھولنے کا مطالبہ
یونیورسٹی کیمپس پشاور کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت عید کے بعد یونیورسٹیز کھول دیئے جائیں کیونکہ یونیورسٹیز کی بندش کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی طلبہ کا کافی وقت ضائع ہو گیا تھا
جب کہ امسال ماسٹر کے نتائج میں تاخیر سے قیمتی سال ضائع ہوا جو قابل مذمت ہے طلبہ کے مطابق کورونا سے تعلیمی اداروں کی بندش کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے
کیمپس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کی بندش سے کورونا وباء کے دوران امسال پشاور یونیورسٹی کے ماسٹر امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہو چکا ہے جبکہ اضافی فیس کا بوجھ بھی ان پر پڑا ہے جو قابل مذمت ہے ۔
پشاور یونیورسٹی کیمپس میں تاریخی ددرسگاہیں پشاور یونیورسٹی ،انجینئرنگ یونیورسٹی ،ایگریکلچر یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی واقع ہے
جہاں صوبے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاہم کورونا وباء کی تیسری لہر میں تعلیمی اداروں کی بندش نے یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے
 اور طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کیساتھ عید کے بعد یونیورسٹیز کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔