PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Karachi Secondary Board => Topic started by: AKBAR on March 01, 2022, 11:17:18 PM

Title: کراچی میٹرک امتحانات کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ
Post by: AKBAR on March 01, 2022, 11:17:18 PM

کراچی میٹرک امتحانات کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2021 جماعت نہم جنرل ریگولر و پرائیویٹ گروپ اور السنہ شرقیہ (اورینٹیل لینگویج) کے امتحانی نتائج کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے،
امتحانی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلباء وطالبات یکم مارچ سے28مارچ تک اسکروٹنی فارم متعلقہ بنکوں کی برانچوں اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل اور انہی بینکوں میں اپنے ایڈمٹ کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لگا کر جمع کرا سکتے ہیں۔