Author Topic: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ ٹیچر ڈے پر سیمینار  (Read 278 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ ٹیچر ڈے پر سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹ آفیئر کے زیر اہتمام ’’ورلڈ ٹیچر ڈے‘‘ کے حوالے سے سیمینار ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ گیسٹ پبلک سپیکر اینڈ لائف کوچ خواجہ مظہر صدیقی تھے، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا لیکن اپنے طالب علم کو بادشاہ ضرور بنا دیتا ہے،اچھا استاد معاشرے میں مثال ہوتا ہے جس کا ثبوت اس کے شاگرد کامیابیوں سے دیتے ہیں،
خواجہ مظہر صدیقی نے کہاکہ اچھا استاداپنے پیشے کو اپنا جنون سمجھتا ہے اس سے لطف اندوز بھی ہوتا ہے یہی چیز ایک اچھے اور کامیاب انسان کو نقطہ عروج تک پہنچا سکتی ہے،سیمینار کے اختتام میں پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہاکہ طلباء و طالبات کو اپنے استادوں کی عزت کرنی چاہئے جس طرح وہ اپنے ماں بات کی کرتے ہیں،
ڈاکٹر ذوالفقارعلی کو ٹیچر ڈے کے حوالے سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے پرشیلڈ اور پھولوں کے گلدستے سے نوازا گیا،اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر حماد ندیم، ڈاکٹر مبشر مہدی، مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر سلمان قادری سمیت فیکلٹی و سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔