Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا جلسہ تقسیم اسناد  (Read 448 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Dow University of Health Sciences Convocation

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا جلسہ تقسیم اسناد
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے گیارہویں جلسہ تقسیم اسناد میں4 میڈیکل گریجویٹس اور 2 پی ایچ ڈیز سمیت 3179 طلباء کو اسناد تفویض کردی گئیں۔ اوجھا کیمپس کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد کے مہمانِ خصوصی گورنر ِ سندھ اور صوبے کی تمام جامعات کے چانسلر عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو تھیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں کامیاب جوان پروگرام کا دفتر اوجھا کیمپس میں قائم کیا جائے گا
تاکہ نوجوان وزیر اعظم پاکستان کی جانب نوجوانوں کے لئے بہترین پروگرام سے آپ لوگ مستفید ہوسکیں۔ گورنر عمران اسماعیل نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اگر ترقی کی راہ پر کوئی لے کر جاسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف آپ لوگ ہیں وہ لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں یہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان اس پوزیشن میں تھا کہ جرمنی کو قرض دے رہا تھا، کوئی تصور کر سکتا ہے کہ دنیا میں پاکستان کس پوزیشن پرتھا اور آج آپ کے سامنے ہے ہم مل کر پاکستان کو پھر سے اسی مقام پر لے کر جا سکتے ہیں۔
 وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے طلباء سے کہا کہ آپ کے کاندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے ا ب اسے بہترین انداز میں نبھاناہے۔