Author Topic: عید کے بعد یونیورسٹیز کھولنے کا مطالبہ  (Read 322 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

عید کے بعد یونیورسٹیز کھولنے کا مطالبہ
لاہور: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس،عید کے بعد یونیورسٹیاں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کےآن لائن اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر سہیل یوسف، صدر پنجاب چیپٹر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ فپواسا اجلاس میں پاکستان کی تمام جامعات سے اساتذہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ فپواسا نے ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف 24 اگست کو احتجاج کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں پاکستان کی تمام جامعات سے اساتذہ شرکت کریں گے۔

ڈیڑھ ماہ بعد سول عدالتیں کھل گئیں

فپواسا نےصوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سے اساتذہ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز انور نے کہا کہ نئی یونیورسٹیوں کی سینڈیکیٹ کا چیئرمین متعلقہ وی سی کو بنانے کے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے، معاہدے کے مطابق سابق تاریخوں سے اساتذہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔ڈاکٹر ممتاز انور نے مزید کہا کہ عید کے بعد یونیورسٹیاں تعلیمی و تحقیقی امور کے لئے کھول دی جائیں تاکہ طلبہ کا مزید تعلیمی حرج نہ ہو۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ  04 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"