Author Topic: نوکری کے منتظر گریجوایٹس کیلئے خوشخبری  (Read 312 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نوکری کے منتظر گریجوایٹس کیلئے خوشخبری
لاہور: سرکاری کالجز میں نوکری کے منتظر گریجوایٹس کیلئے خوشخبری، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2 ہزار 451 اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو لکھے گئے خط میں گریڈ 17 کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے 1016 میل جبکہ 1435 فی میل آسامیاں مختص کی گئیں۔ محکمہ کے مطابق سرکاری کالجزمیں آسامیوں پر بھرتیوں کی باقاعدہ منظوری کے بعد فیصلہ لیا گیا۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پبلک سروس کمیشن کو امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے کام شروع کردیا۔

چیف جسٹس کا ججز اور عدالتی افسران کیلئے بڑا تحفہ

ادھر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ پر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 152 اساتذہ کو گریڈ 18، 19 اور 20 میں ترقی دینے کے لیے میل، فی میل اساتذہ سے سروس ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سروس ریکارڈ کی فراہمی کیلئے سکولو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو 152 اساتذہ کا سروس ریکارڈ 6 اگست تک جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"