Job in Pakistan Navy
پاكستان نیوی
پاك بحریہ ہماری مسلح افواج كا اہم حصہ ہے اس كے ذمے ملك كی سمندری حدود اور بندرگاہوں كی حفاظت ہے ۔میٹرك پاس نوجوانوں كے لئے پاكستان نیوی میں ملازمت كے اچھے مواقع كے ساتھ ساتھ ترقی كے امكانات بھی موجود ہیں ۔اس كے علاوہ یہ ایك ایسی ملازمت ہے جس میں مختلف ممالك كی سیر كے مواقع بھی ملتے ہیں ۔پاكستان نیوی میں سائنس كے ساتھ میٹرك پاس كرنے والے نوجوانوں كو بطور ٹیكنیكل سیلرز اور بطور اپرنٹس بھرتی كیا جاتا ہے ۔سیلرز ابتدائی تربیت كے علاوہ اپنے متعلقہ ٹریڈ كی تربیت حاصل كركے بطور سیلر نیوی میں شامل ہوجاتے ہیں جبكہ اپرنٹس شپ حاصل كرنے والوں كو كافی لمبی تعلیمی اور ٹیكنیكی تربیت كے مراحل سے گزارا كر ڈایریكٹ بطور پیٹی آفیسرز پاكستان نیوی میں شامل كیا جاتا ہے۔ پاكستان نیوی كی بھرتی ہر سال میٹرك كے نتائج آنے كے كچھ عرصہ بعد ملك كے تمام بڑے شہروں میں قائم نیوی كی بھرتی سنٹرز پر ہوتی ہیں ۔
بھرتی شروع ہونے سے قبل تمام قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہار بھرتی كی تاریخیں اور دیگر تفصیلات مشتہر كردی جاتی ہیں ۔آپ نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے اپنے قریب ترین نیوی كے بھرتی دفتر سے رابطہ قائم كرسكتے ہیں نیوی میں فوجی كے معیار كے مطابق قد عمر اور وزن پورا ہونے كے ساتھ ساتھ نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے آپ كو مختلف تحریری امتحانات ،میڈیكل ٹیسٹ اور انٹرویو كے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔
نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے جب آپ جائیں تو تحریری امتحانات كی تیاری كے ساتھ ساتھ آپ كے پاس تحریری امتحانات دینے كے لیے جو كچھ ضروری اشیائ مثلاًپین یابال پوائنٹ اصل سرٹیفیكیٹ اور ایك ایسا فائل كور ہونا چاہیئے جسے آپ امتحانی گتے كے طور پر استعمال كرسكیں ۔
نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے آپ كو درج ذیل امتحانات سے گزرنا ہوگا ۔ابتدائی انتخاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے ۔
۱۔دہنی آرمائش کاامتحان
۲۔ٹیکنکل اور مکینکل رجحان کا ٹیسٹ
۳۔ تعلیمی ٹیسٹ
4۔ میڈیکل ٹیسٹ
5۔ انٹرویو