Author Topic: پاكستان كی نظریاتی اساس  (Read 1548 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان كی نظریاتی اساس
« on: August 28, 2009, 04:49:35 PM »
پاكستان كی نظریاتی اساس

برصغیر میں ٫٫ پاكستان٬٬ كے نام سے ایك آزاد ریاست كا قیام بیسویں صدی كا اہم ترین واقعہ ہے۔ اس واقعہ كے محركات كی تہہ میں ایك مضبوط آئیڈیالوجی كار فرما تھی۔ آئیڈیالوجی كے لیے اردو میں ٫٫ نظریہ٬٬ كا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ یہی لفظ ہم تھیوری اور فلاسفی كے لیے بھی استعمال كرتے ہیں لیكن اصطلاحی معنوں میں تھیوری، فلاسفی اور آئیڈیالوجی میں بڑا فرق ہے۔ تھیوری كسی بھی تصور یا تصورات كے ایسے مجموعے كو كہا جاتا ہے جس میں كسی قدر عموم پایا جاتا ہو۔ فلاسفی تصورات كے ایسے مجموعے كو كہتے ہیں جو اپنے عموم كے اعتبار سے زندگی كے تمام پہلووٕں كا احاطہ كیے ہوئے ہو۔ ترقی پسندیت اور روایت پسندیت فلسفے كی مثالیں ہیں۔ جب فلسفے میں تصورات كے ساتھ ساتھ لائحہ عمل كو بھی شامل كر لیا جائے تو اسے آئیڈیالوجی كہتے ہیں۔