Author Topic: باچاخان یونیورسی کے وی سی اوررجسٹرار کی گرفتاری کے احکامات  (Read 452 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

باچاخان یونیورسی کے وی سی اوررجسٹرار کی گرفتاری کے احکامات
پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ اورجسٹس عبدالشکورپرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر باچاخان یونیورسی کے وائس چانسلراوررجسٹرار کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور درخواست کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز باچاخان یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرجاری کئیں عدالت نے باچاخان یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ یونیورسٹی کے ملازمین نے وائس چانسلراوررجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے اورعدالت نے گذشتہ پیشی پردرخواست کی سماعت کرتے ہوئے وائس چانسلراوررجسٹرار کوعدالت طلب کیاتھالیکن عدالتی احکامات کے باوجود وائس چانسلراور رجسٹرار عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرفاضل بنچ نے وائس چانسلراوررجسٹرار کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتے ہوئے27 فروری کو عدالت طلب کرلیا ۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا پشاورایڈیشن مورخہ  12 فروی، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"