Author Topic: بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے بچے کتب سے محروم  (Read 333 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے بچے کتب سے محروم
 کندیاں : بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز محلہ میانہ کندیاں کے علاوہ ضلع میانوالی کے سکولز بھی ابھی تک اپنی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، اساتذہ کے احتجاج اور اعلیٰ حکام کے نوٹیفکیشنزبھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں فیڈرل گورنمنٹ کے زیر سایہ چلنے والے 12000 سکول میں سے پنجاب میں 6000 سکولز ہیں۔ جن میں سے 103, ضلع میانوالی میں ہیں تمام پاکستان میں تقریباً سات لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں ان سکولوں میں 2019 اور 2020 میں اساتذہ نے اپنی ڈیوٹی بھرپور انداز میں نبھائی اور بہترین رزلٹ دیا۔اس کے باوجود افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے یہ تمام BECS ابھی تک اپنی بنیادی ضرورت یعنی کتب سے محروم ہے ۔ اور اساتذہ کو بھی ابھی تک ریگولر نہ کیا جا سکا، بچوں کو کتب فراہم نہ کرنا اور اساتذہ کو تنخواہیں چھ ماہ اور سال بعد دینا ریاست مدینہ اور وزیراعظم کے وژن کی نفی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 20 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"