PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 04, 2020, 12:39:56 PM

Title: یونیورسٹی کھولنے کے نوٹیفکیشن پرطلباء اوروالدین سراپا احتجاج
Post by: sb on July 04, 2020, 12:39:56 PM

یونیورسٹی کھولنے کے نوٹیفکیشن پرطلباء اوروالدین سراپا احتجاج
اسلام آباد:راولپنڈی کی ایک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سمسٹر 2020 بہار کے امتحانات اور لیبز کیلئے سٹاف اورفیکلٹی ممبران کو 13 جولائی سے ادارے میں حاضری کو یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس پر طلباء وطالبات اوروالدین نے کورونا وباء کے خطرات کے باعث شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ساری دنیا میں کورونا کے پیش نظر سب سے زیادہ توجہ تعلیمی اداروں کی بندش پرمرکوز ہے توفائونڈیشن یونیورسٹی کی طرف سے امتحانات کا انعقاد سمجھ سے بالا تر ہے۔تعلیمی ادارے کھولنا بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہی نہیں بلکہ خدانخواستہ اس وباء کے پھیلائو کا باعث بھی بن سکتاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 13جولائی سے یونیورسٹی کھولنے اورامتحانات کی ڈیٹ شیٹ بھیجنا باعث تشویش ہے۔طالبعلموں ، ان کے والدین ، یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر سٹاف نے وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، وفاقی وزیرتعلیم، ڈائریکٹر یونیورسٹی اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ کہ یونیورسٹی کو 13 جولائی کو کھولنے کا حکم منسوخ کیا جائے کیونکہ طالبعلموں اوروالدین میں یونیورسٹی کھلنے پرشدید تحفظات ہیں۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 04 جولائی 2020ء