PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on December 31, 2021, 02:39:18 PM

Title: سائنس فاؤنڈیشن میں کاروباری خواتین کے ہنر میں معاونت پر تربیتی ورکشاپ
Post by: AKBAR on December 31, 2021, 02:39:18 PM

سائنس فاؤنڈیشن میں کاروباری خواتین کے ہنر میں معاونت پر تربیتی ورکشاپ
ملکی ترقی میں سائنس دان خواتین کا کردار نمایاں ہے، چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن
چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹرشاہد محمود بیگ نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی مجموعی ترقی میں خواتین کے کردار کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا،
ملکی ترقی میں سائنس دان خواتین کا کردار بہت نمایاں ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار کاروباری خواتین کے ہنر میں معاونت کے عنوان پر منعقدہ علاقائی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر یونیسکو ریجنل بیورو ایشیاء پیسفک ایم محمد جلید نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین اور مردوں کو برابر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،
 انہوں نے کہا کہ کاروبار میں خواتین اور مردوں کو برابر مواقع فراہم کئے بغیر اور خواتین کی سرگرم شرکت کے بغیر معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، انہوں نے اس سلسلے میں افریقی ممالک میں کارباری خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے یونیسکو کے بعض پراجیکٹس کا بھی ذکر کیا،
انہوں نے کہا کہ دنیا کو سائنس کی ضرورت ہے اور سائنس کو خواتین کی ضرورت ہے،ورکشاپ سے نیشنل اکیڈمی برائے نوجوان سائنس دان کے صدر ڈاکٹر آفتاب احمد چٹھہ سمیت ڈاکٹر بشرہ اور صدف شاہین اعوان نے بھی خطاب کیا۔