Author Topic: ماتلی : فرنیچر اور پنکھوں کی کمی کے سبب طالبات کو مشکلات کا سامنا  (Read 2830 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ماتلی : فرنیچر اور پنکھوں کی کمی کے سبب طالبات کو مشکلات کا سامنا
   
ماتلی (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ماتلی میں فرنیچر اور پنکھوں کی کمی کے سبب اسکول کی طالبات کو حصول تعلیم میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبات کی تعداد زیادہ اور فرنیچر کی کمی کے باعث نہ صرف کلاسیں کمبائنڈ کر کے چلائی جا رہی ہیں بلکہ طالبات فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پنکھوں کی کمی کے سبب بھی طالبات کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے کئی بار توجہ دلانے کے باوجود اس شکایت کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ضلع ناظم بدین بھی طالبات کے ان مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہے۔ گزشتہ دنوں سابق نگراں وزیر تعلیم شجاعت علی بیگ کی ماتلی آمد پر بھی ان کی توجہ طالبات کی ان مشکلات کی جانب دلائی گئی جنہوں نے موقع ہی پر سابق سیکرٹری تعلیم چوہدری محمد علی کو یہ مسئلہ حل کر کے انہیں رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باوجود مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔


شکریہ روزنامہ جنگ