Author Topic: تعلیمی اداروں میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحدہ اور جماعت اسلامی کی مدد لی جائیگی  (Read 2095 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male


تعلیمی اداروں میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحدہ اور جماعت اسلامی کی مدد لی جائیگی
   
کراچی (محمد عسکری ، اسٹاف رپورٹر) شہر کی تعلیمی فضاء کو پرامن بنانے اور آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) اور اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی) کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی مدد لی جائے گی۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق اعلی حکام نے جامعہ کراچی میں 3/ طلبہ کی قیمتی جانوں کے زیاں کا سخت نوٹس لیا ہے اور دونوں طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی ختم کر انے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس یا کسی اور جگہ دو نوں جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا جائے گا کہ وہ دونوں طلبہ تنظیموں کے در میان اختلافات دور کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جس طرح کہ ماضی میں ایک مرتبہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعہ کرا چی کے حکام سے بدھ کو افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی تھی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گورنر ہاؤس کے حکام اس بات پر سخت ناخوش ہیں کہ جامعہ کر اچی میں گزشتہ 10/ روز سے کشیدگی جاری تھی مگر اس کشیدگی سے نہ تو گورنر ہاؤس کو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی محکمہ داخلہ کو صورتحال بتائی گئی جبکہ خود بھی جامعہ کرا چی کی جانب سے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ واقعہ کے روز شدید کشیدگی کے باوجود وائس چانسلر جامعہ کراچی نہیں آئے اور پرووائس چانسلر سمیت دیگر سینئر افسران بھی اس وقت جامعہ کراچی میں موجود نہیں تھے جبکہ جامعہ میں سیکورٹی کے معاملات کیذمہ دار پرووائس چانسلر ہیں اس و اقعہ کی اطلاع وائس چانسلر کو بذریعہ فون دی گئی۔
..............



شکریہ جنگ
................
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study