Author Topic: اگلے گریڈ میں پروموشن دی جائے، ایم ایڈ اساتذہ کی اپیل  (Read 376 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اگلے گریڈ میں پروموشن دی جائے، ایم ایڈ اساتذہ کی اپیل
اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات کے تعلیمی اداروں میں فرائض سر انجام دینے والے ایم ایڈ ڈگری ہولڈر اساتذہ نے وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی ڈگری ایم اے ایجوکیشن کے برابر ہے اس لیے ان کو بھی نئے رولز کے تحت اگلے گریڈ میں پروموشن دی جائے۔ وزارت تعلیم کی طرف سے ایم ایڈ کو ایم اے ایجوکیشن کے برابر تسلیم نہ کرنا اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ایک مراسلے میں ایم ایڈ کو سولہ سالہ تعلیم ایم اے ایجوکیشن کے برابر قرار دیا ہوا ہے۔ان اساتذہ جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے،کا کہنا ہے کہ نئے رولز کے تحت مرد اساتذہ کی پروموشن میں ایم ایڈ والوں کو ترقی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے خواتین اساتذہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے اثرات بچوں کی پڑھائی پر ہورہے ہیں۔اساتذہ نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 11 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"