ہائرسکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کل ہوگا
اسلا م آباد:فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہائرسکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ سپیشل امتحان2020ء کے نتائج کا اعلان کل28 نومبر بروز ہفتہ دن10بجے کیا جائے گا
ایسے امیدواران جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم میں درج کئے تھے ان کا متعلقہ رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے ان کو بھیج دیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 نومبر 2020 کو شائع ہوئی