کل کراچی تقریری مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب 8 فروری کو ہوگی۔ سٹی نائب ناظم نسرین جلیل
کل کراچی تقریری مقابلوں نے تعلیمی فضا میں انقلاب برپا کر دیا، نسرین جلیل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی نائب ناظم نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کل کراچی تقریری مقابلے نے شہر کی تعلیمی فضا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ وہ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ڈھاکہ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے وفد سے گفتگو کررہی تھیں جس کی قیادت سید اظفر رضوی نے کی۔ وفد کے ہمراہ تقریری مقابلے کے کوآرڈینیٹر سید محمد اصغر بھی موجود تھے۔ سٹی نائب ناظم نسرین جلیل نے کہا کہ تقریری مقابلے جیسی ہم نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد شدت اور انتہا پسندی کو معاشرے سے ختم کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہو گا۔سید اظفر رضوی نے کہا کہ ابتدائی تقریری مقابلوں کی کامیابی کا سہرا دراصل شہری حکومت کی قیادت کے سَر ہے، اس موقع پر نائب ناظم نسرین جلیل نے اعلان کیا کہ تقریری مقابلوں میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب طلبہ وطالبات کیلئے تقریب تقسیم انعامات کے ایم سی بلڈنگ کے سبزہ زار پر اتوار 8 فروری کو ہوگی۔
شکریہ جنگ