نوجوانان شہر کراچی کے زیراہتمام امریکا میں مقیم شاعرہ ریحانہ قمر کے اعزاز میں تقریب ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوانان شہر کراچی کے زیراہتمام امریکا میں مقیم اردو کی معروف شاعرہ ریحانہ قمر کے اعزاز میں تقریب جمعرات 26 فروری کو 5 بجے شام مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صدارت کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت (سندھ) عبدالرؤف صدیقی مہمان خصوصی، جامعہ کراچی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اخلاق احمد اور جمشید ٹاؤن کے نائب ناظم ضیاء الدین جمال (مہمانان اعزازی) ہوں گے۔
[/rtl] شکریہ جنگ