Author Topic: چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کا فیصلہ جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ  (Read 1299 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کا فیصلہ  جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ بندی: 18اداروں نے کارکردگی بہتر بنائی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کو مانیٹر کرنے والے صوبائی ادارے چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی نے سال برائے 2006-08ء کی گریڈنگ کو یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد پر جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری گورنر سندھ سے لی جائے گی۔ چارٹر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے 22 اداروں میں سے تین نے گزشتہ سالوں کی کارکردگی کو برقرار رکھا جبکہ 18 نے کارکردگی کو بہتر بنایا اور ایک کو درجہ نہیں دیا گیا۔ کارکردگی برقرار رکھنے والے اداروں میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین، گرین وچ یونیورسٹی اور اسراء یونیورسٹی شامل ہیں۔ ان تینوں یونیورسٹیوں نے 2004-2006ء میں بھی فور اسٹار درجہ حاصل کیا تھا اور اب 2006-08ء کی رینکنگ میں بھی یہی درجہ برقرار رکھا۔ چارٹر انسپکشن کمیٹی 2006-08ء کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت سندھ میں 11 نجی جامعات اور 11 ہی انسٹی ٹیوٹ ہیں جن کی گریڈنگ ہوچکی ہے۔ یہ گریڈنگ 2006-08ء کیلئے کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے کی 5 نجی جامعات اور 4 انسٹی ٹیوٹس کو فائیو اسٹار، 5 جامعات اور 7 انسٹی ٹیوٹس کو فور اسٹار جبکہ ایک یونیورسٹی کو درجہ دینے کے بجائے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے تاہم پوائنٹس کے اعتبار سے جامعات میں اقرا یونیورسٹی 73 نمبر لیکر سرفہرست ہے جبکہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ 72 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔ انسٹی ٹیوٹس میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ 74 پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ 73 نمبر لیکر دوسرے نمبر پر ہے اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر نے 72 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ دیگر فائیو اسٹار درجہ حاصل کرنے والے اداروں میں ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے 71، ہمدرد یونیورسٹی 70، ضیاء الدین یونیورسٹی 70 اور محمد علی جناح یونیورسٹی نے 70 پوائنٹس لئے۔ 12 نجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس نے فور اسٹار درجہ حاصل کیا جن میں اسراء یونیورسٹی 69، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی 68، دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن 68، بقائی میڈیکل یونیورسٹی 67، گرین وچ یونیورسٹی 67، جناح یونیورسٹی برائے خواتین 67، خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 66، پرنسٹن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 64، نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیشن اینڈ اکنامکس 64، انڈس انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن 64 اور پرنسٹن یونیورسٹی 63 شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ایسٹ حیدرآباد کو کوئی درجہ نہیں دیا گیا اور چارٹر کمیٹی نے یونیورسٹی کو بہتر بنانے اور مطلوبہ سہولتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم، زپسٹ اور اقراء یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں وفاقی کابینہ کی مقررہ شرائط کو پورا کرنے والا ڈبلیو درجہ حاصل کررکھا ہے۔ اقراء یونیورسٹی، آئی بی ایم، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان، ہمدرد یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی اور انڈس ویلی نے گزشتہ گریڈنگ میں فور اسٹار درجہ حاصل کیا تھا۔ نئی رینکنگ میں اب یہ فائیو اسٹار درجہ پر جبکہ ضیاء الدین یونیورسٹی بھی اب فائیو اسٹار درجہ پر آگئی ۔
[/rtl]      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"