Author Topic: شاعرشیخ ایاز کی 84ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے تحت تقریب  (Read 1328 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شاعرشیخ ایاز کی 84ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے تحت تقریب
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ شعر و ادب سرحدوں کے پابند نہیں۔ شیخ ایاز مزاحمتی شاعری میں بہت بڑا نام ہے۔ انہوں نے ساری زندگی اپنی دھرتی اور اس کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند رکھی وہ غیر عوامی حکومتوں کے دوران جیلوں میں رہے لیکن اپنے مشن پر گامزن رہے۔ یہ بات انہوں نے شیخ ایاز کی 84ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے تحت منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی۔ اس موقع پر ممتاز دانشور ڈاکٹر محمد علی صدیقی، یوسف جمال، قمر شہباز، آغا سلیم، مظہر جمیل، ڈائریکٹر جنرل ثقافت و سیاحت مونس ایاز، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ذوالفقار علی ہالیپوتہ، پروفیسر آفاق صدیقی، غلام حسین انگیز، ڈاکٹر قاسم بگھیو سیکریٹری ثقافت شمس جعفرانی، ڈاکٹر محمد علی مانجی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی وزیر سسی پلیجو نے شیخ ایاز کے صاحبزادے مونس ایاز، یوسف جمال، شمس جعفرانی اور دیگر کے ہمراہ 84 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ سسٹی پلیجو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فراز، فیض، شیخ ایاز جیسے مزاحتمی شاعر لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں محکہ ثقافت نے ان کی کلیات کا اشاعت کا فیصلہ کیا ہے جن کے 22جلدیں شائع کی جائیں گی ابتدائی طور پر دو جلدوں کا اجراء آج کر رہے ہیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"