Author Topic: وفاقی اردو یونیورسٹی، خاتون پروفیسر کو حراساں کیا گیا  (Read 313 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وفاقی اردو یونیورسٹی، خاتون پروفیسر کو حراساں کیا گیا
 وفاقی اردو یونیورسٹی میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، غیرتدریسی ملازمین ایسوسی ایشن (عبدالحق کیمپس)، تحفظ حقوق ملازمین اردو یونیورسٹی فورم (گلشن اقبال کیمپس) اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا گیا ہے
کہ وہ ڈپٹی چئیر سینیٹ اے کیو خلیل کے غیرآئینی اقدام کے خلاف سینیٹ کی جانب سے قائم کی جانیوالی تحقیقاتی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کی کوششوں اور یونیورسٹی امور میں بے جا اور خلاف ضابطہ مداخلت کا نوٹس لیں، ڈپٹی چیئر سینیٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کی راہ میں قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام انتہائی سنگین ہے، اے کیو خلیل نے خاتون پروفیسر اور یونیورسٹی کی رجسٹرار کو حراساں کرکے ان کی کردار کشی کی ہے،
تاہم پٹی چیئر سینیٹ، وفاقی اردو یونیورسٹی، اے کیو خلیل کا کہنا ہے کہ انہوں کسی کو ہراساں نہیں کیا ایک معمول کا خط لکھا ہے جس پر شور مچایا جارہا ہے، وفاقی اردو یونیورسٹی میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، غیرتدریسی ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں صدر پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرچ کمیٹی کی جانب سے اہلیت پر پورا نہ اترنے والے افراد کو کامیاب قرار دینے کی شفاف تحقیقات کروائیں،
 اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ نے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو ایک خط تحریر کرکے ان سے انتظامی اور دفتری معاملات ان کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی تھی۔