Author Topic: میڈیکل انٹری ٹیسٹ، طلبا بڑی سہولت سے محروم ہوگئے  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل انٹری ٹیسٹ، طلبا بڑی سہولت سے محروم ہوگئے
لاہور: پاکستان میڈیکل کمیشن کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ، نیشنل ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طلبا کو جوابی کاپی کی نقل نہیں ملے گی، سٹوڈنٹس جوابی کلید کے ذریعے خود اپنا نتیجہ چیک نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے 15 نومبر کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ پی ایم سی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طلبا کو ان کی جوابی کاپی کی کاربن کاپی نہیں ملے گی۔ جوابی کاپی کی نقل نہ ہونے کی وجہ سے طلبا خود سے جوابی کلید سے موازنہ کرکے اپنا رزلٹ چیک نہیں کرسکیں گے۔

نائب صدر پی ایم سی بیرسٹرعلی رضا کا کہنا ہے کہ رزلٹ آن لائن جاری ہوگا جس سٹوڈنٹ کو اعتراض ہوگا وہ پی ایم سی سے رابطہ کرسکتا ہے۔ نائب صدر پی ایم سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان میں حصہ لینے کیلئے اب تک سوا لاکھ سٹوڈنٹس رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور کل جمعہ کو آن لائن رجسٹریشن کا آخری روز ہے۔ ملک بھر میں دو سو سے زائد امتحانی مراکز ہونگے اور کورونا کے باعث ہر سنٹر پر طلبا کی تعداد پانچ سو تک رکھی جائے گی۔

صوبائی دارالحکومت میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم
ایم ڈی کیٹ کے بعد صوبے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے میرٹ فارمولا خود وضع کریں گے۔ پی ایم سی نے میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا تناسب کم سے کم 50 فیصد رکھنے کی شرط بھی عائد کی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 7 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"