PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => SPSC => Topic started by: sb on April 12, 2009, 11:00:48 AM

Title: سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی کھلے عام نقل سینٹر کے امتحانی عملے کا نو
Post by: sb on April 12, 2009, 11:00:48 AM
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی کھلے عام نقل سینٹر کے امتحانی عملے کا نوجوان پر تشدد

   
جامشورو (نامہ نگار) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی کھلے عام نقل ہونے لگی۔ نشاندہی کرنے پر سینٹر کے امتحانی عملے کی جانب سے نوجوان پر تشدد کیا گیا۔ متاثرہ نوجوان نے دھمکی دی ہے کہ فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو وہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران گرلز کالج سینٹر میں کھلے عام نقل ہو رہی تھی اس کی نشاندہی ایک امیدوار محمد صدیق جویو نے کی تو امتحانی مرکز کی ایک ذمہ دار شخصیت نے اس سے امتحانی کاپی چھین لی اور اسے باہر نکال دیا۔ اس نے الزام لگایا کہ اس سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ مذکورہ امیدوار نے مطالبہ کیا کہ لاقانونیت کا فوری طور پر نوٹس لے کر انصاف مہیا کیا جائے ورنہ وہ سپریم کورٹ جائے گا۔
      شکریہ جنگ