Author Topic: سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری
لاہور:لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم سائنس کے ہزاروں طلباء کیلئے اچھی خبر، 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 64 ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کی تیاریاں، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 64 سرکاری ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، لیبز کے قیام کے لیے ایجوکشن اتھارٹی لاہور نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔

سائنس اور آئی لیبز کے قیام کیلئے فی سکول تین سے چار لاکھ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائنس اور آئی ٹی لیبز کی عدم موجودگی سے طلباء کو عملی امتحان کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ہائی سکولوں میں لیبز کا قیام مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

طلباء کے آن لائن ڈیٹامیں ہیرپھیر کا انکشاف
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"