Author Topic: کوئٹہ کالج میں داخلوں کی پامالی کا نوٹس لیاجائے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن  (Read 1368 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ کالج میں داخلوں کی پامالی کا نوٹس لیاجائے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن
کوئٹہ :انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سید ثناء اللہ آغا جنرل سیکرٹری وقاص کھوسہ سینئر نائب صدر مطیع اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حکمت توخی ترجمان حکیم اچکزئی ضلعی صدر نیاز ملاخیل اوردیگر نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ کے انتظامیہ کےغیرمنصفانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا
کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی داخلہ مہم میں بورڈ فیس کے علاوہ جرمانے کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں حاضری لگانے کےغیرمعیاری نظام کی وجہ سے ریگولر کلاسیں لینے والے طلباء کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے سفارش اور تعصب کی بنیاد پر داخلے بھیجے جارہے ہیں ایک طرف ریگولر طلباء کے داخلے روک کر غیرحاضری کے نام پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں
تو دوسری طرف ان طلباء کے داخلے بغیر کسی جرمانے کے بھیجے جارہے ہیں کالج میں داخلوں میں میرٹ کی پامالی ہورہی ہے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ غیرقانونی جرمانے فی الفور بند کئے جائیں اورداخلہ میں مکمل شفافیت کویقینی بنایاجائے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ   ایڈیشن میں مورخہ24ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"