Public Service Commission In Pakistan > BPSC

تین بار طالب علم پر تشدد کرنے پراستاد نوکری سے فارغ

(1/1)

AKBAR:
تین بار طالب علم پر تشدد کرنے پراستاد نوکری سے فارغ
سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو طلبہ پر تشدد یا جسمانی سزائیں دینے پر نوکری سے نکالا جا سکے گا۔ سکولوں میں تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا گیا،
جس کے مطابق مسلسل3 بار طالبعلم پر تشدد کرنے پراستاد کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ پہلی بارتشدد کرنے پر استاد کو20 ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا، دوسری بار طلبا پر تشدد کرنے پر ٹیچر کے خلاف کارروائی یا انکریمنٹ روک لیاجائے گا
 جبکہ تیسری بار تشدد کرنے پر مذکورہ استاد کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن نے قانون سازی کیلئےمسودہ تیار کرلیا،تاہم کابینہ سے منظوری کے بعد اس پر مزید پیش رفت ہوگی۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version