Author Topic: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی 2روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس  (Read 1066 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی 2روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس
لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی ساتویں دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس گزشتہ روز ٹائون شپ کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر 134مقالہ جات پیش کئے گئے۔ کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے جو پُرمغز مقالہ جات پیش کئے، ان سے تحقیق و ترقی کے حوالے سے علم و فہم کے نئے گوشے وا ہوئے ہیں۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ 12اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"