PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN SINDH => Topic started by: AKBAR on October 28, 2018, 10:48:11 AM

Title: سندھ میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ
Post by: AKBAR on October 28, 2018, 10:48:11 AM

سندھ میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ

سندھ کے میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ ایک دن پہلے آؤٹ ہوگیا۔

میڈیکل کالجز کے آج ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات دادو، حیدرآباد، لاڑکانہ میں فروخت ہوتا رہا۔

ایف آئی اے نے پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں چند افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپر واٹس ایپ کے ذریعے سب جگہ منتقل ہوا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 28 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی
Title: میڈیکل کا جو پیپرآوٹ ہوا وہ پرانا ہے : سربراہ سندھ این ٹی ایس
Post by: AKBAR on October 28, 2018, 12:10:39 PM
میڈیکل کا جو پیپرآوٹ ہوا وہ پرانا ہے : سربراہ سندھ این ٹی ایس
سربراہ سندھ این ٹی ایس نے آج ہونے والے پرچے کے آؤٹ ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپر آوٹ ہوا وہ پرانا ہے۔
سربراہ سندھ این ٹی ایس سید مصود حسین رضوی نے کہا ہے کہ پرچے آوٹ ہونے کی خبریں ایک ہفتے سے چل رہی ہیں، پرچے پر درج تاریخ کو چھوڑ دیں، پرانے پیپرمارکیٹ میں موجود ہیں۔
میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہوگیا
دوسری جانب وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرطارق رفیع کا کہنا ہے کہ پیپر بنانا اورامتحان گاہ تک پہنچانا این ٹی ایس کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کچھ دیر قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میڈیکل کالجز کے آج ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات دادو، حیدرآباد، لاڑکانہ میں فروخت ہوتا رہا اور ایف آئی اے نے پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپر واٹس ایپ کے ذریعے سب جگہ منتقل بھی ہوا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 28 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی