Author Topic: سینکڑوں بچیوں کامیٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنا مشکل  (Read 266 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سینکڑوں بچیوں کامیٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنا مشکل
 باگڑسرگانہ : باگڑسرگانہ اور اس کے گردونواح میں رہنے والی سینکڑوں بچیوں کومیٹرک کے بعداپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ان میں اکثریت غریب والدین کی بچیوں کی ہے دیگر شہروں میں اپنی بچیوں کو پڑھانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے یہاں سے عبدالحکیم اور سرائے سدھو کالج پندرہ کلو میٹر کے فاصلہ پر ہیں اور ان شہروں میں کالج ٹائم پبلک ٹرانسپورٹ کاجانا انتہائی مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے اس کی وجہ سے پرائیویٹ سواری کا انتظام کرنا پڑتا ہے موٹر سائیکل رکشے دستیاب توہیں مگر وہ بھی تین سے چار ہزار روپے میں ماہانہ پڑھتے ہیں جوکہ ان بچیوں کے والدین برداشت نہیں کرسکتے اور یوں ان کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے یونین کونسل باگڑ سرگانہ کے مکینوں کو چند سو فٹ سولنگ یا نالی کی بجائے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باگڑ سرگانہ کو اپ گریڈ کر کے اسے ہائر سکینڈری کا درجہ دیا جائے تاکہ غریب والدین کی بچیاں بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں جو ان کابنیادی حق بھی ہے اور اہم مسئلہ بھی جس کے حل سے سینکڑوں والدین کی پریشانیاں بھی ختم ہو سکتی ہیں اور ان کی بچیاں اپنی تعلیم بھی باآسانی جاری رکھ سکتی ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کمشنر ملتان اورڈپٹی کمشنر خانیوال آغاظہیرعباس شیرازی سے اپیل کی ہے کہ ہمارایہ مسئلہ ہنگامی بنیادوں پرحل کیا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 20جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"