Author Topic: فیس جمع كرانے كا طریقہ كار  (Read 1890 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فیس جمع كرانے كا طریقہ كار
« on: December 04, 2007, 10:12:01 PM »
طلبہ كی سہولت كو مد نظر ركھتے ہوئے یونیورسٹی نے داخلہ فارم اور فیس جمع كرانے اور

اس نظام كو مربوط بنانے كے لیے نیشنل بینك آف پاكستان، الائیڈ بینك لمیٹڈ، بینك الفلاح

لمیٹڈ، عسكری كمرشل بنك لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بینك كے ساتھ با ضابطہ معاہدہ كیا ہے

جس كی رو سے بنك الفلاح لمیٹڈ، عسكری كمرشل بنك لمیٹڈ، الائیڈ بنك لمیٹڈ اور

فرسٹ ویمن بنك لمیٹڈ كی تمام برانچیں اور نیشنل بینك آف پاكستان كی مخصوص

برانچیں نامزد كی گئی ہیں۔ انہی برانچوں میں یونیورسٹی كے تمام پروگراموں میں داخلہ

كے لئے فیس جمع كرائی جا سكتی ہے۔ طالب علم داخلہ فارم اور چالان فارم مكمل كر كے

متعلقہ بینك كی منظور شدہ برانچوں میں سے كسی ایك میں بینك سروس چارجز كے

ساتھ پیش كرے گا۔

1   فیس بنك چالان﴿جو فارم ہی كا حصہ ہے﴾ كے ذریعے الائیڈ بینك لمیٹڈ، بینك الفلاح

لمیٹڈ اور فرسٹ وویمن بینك لمیٹڈ اور عسكری كمرشل بینك لمیٹڈ كی تمام برانچوں اور

نیشنل بینك آف پاكستان كی نامزد كردہ برانچوں میں جمع كروائی جا سكتی ہے۔

2   مطلوبہ فیس كے علاوہ درج ذیل بینك سروس چارجز طالب علم كو الگ سے

بینك كی برانچ كو ادا كرنا ہوں گے۔

3   نیشنل بینك آف پاكستان اسلام آباد كیمپش برانچ مبلغ20روپے اور كیمپس كے

علاوہ نامزد بینك برانچیں35روپے فی داخلہ فارم/بینك چالان

4   فرسٹ ویمن بینك لمیٹڈ مبلغ20روپے فی داخلہ فارم /بینك چالان

5   بینك الفلاح لمیٹڈ مبلغ25/-روپے فی داخلہ فارم /بینك چالان

6   الائیڈ بینك لمیٹڈ مبلغ20روپے فی داخلہ فارم /بینك چالان

7   عسكری كمرشل بینك لمیٹڈ مبلغ35روپے فی چالان فارم/داخلہ فارم

نوٹ :   داخلہ فیس مذكورہ بالا طریقے سے ادا كی جائے كسی دوسرے ذریعہ یا كسی

شخص كو دی جانے والی فیس كی رقم كے لئے یونیورسٹی ہر گز ذمہ دار نہ ہو گی۔

فیس واپسی كے قواعد و ضوابط:

1   ایسے طلبائ/طالبات جنہوں نے فارم اور فیس جمع كروائی ہے مگر داخلہ كی

خواہش مند نہیں ہیں كتب كی ترسیل سے پہلے اپنی داخلہ فیس واپس لینا چاہتے ہیں ان

كو فیس10%كٹوتی كے بعد واپس كی جائے گی۔

2   جو طلبائ/طالبات اہل نہ ہونے كے باوجود داخلے كیلئے درخواست دے دیتے ہیں ان

كی جمع كرائی گئی فیس میں سے5%كٹوتی كر كے واپس كی جائے گی۔

3   جو طلبائ /طالبات زائد فیس جمع كرواتے ہیں ان كی فیس درخواست وصول

ہونے پر ایك سال كے دوران واپس كی جائے گی یا اگلے سمسٹر میں ﴿Adjust﴾ كی جائے

گی۔

4   فیس واپسی كا عمل داخلے مكمل ہونے پر طلبائ/طالبات سے اصل رسید

نمبر4موصول ہونے پر كیا جائے گا۔

5   اگر كوئی طالب علم ایك سمسٹر میں بیك وقت دو پروگراموں میں داخلہ لیتا ہے

تو دونوں پروگراموں میں داخلہ منسوخ كیا جائے گا اور فیس بھی ضبط كی جائے گی۔

6   داخلہ نہ ہونے كی صورت میں فیس كی واپسی ایك سال كے اندر ممكن ہے۔ ایك

سال كے بعد نہ فیس واپسی كی درخواست پر غور كیا جائے گا اور نہ ہی فیس واپس كی

جائے گی۔