Author Topic: اہم معلومات  (Read 1746 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
اہم معلومات
« on: December 04, 2007, 10:12:38 PM »


اہم معلومات

1   علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كے جاری كردہ سرٹیفكیٹ/ڈگریاں دیگر منظور شدہ یونیورسٹیوں اور بورڈ كے مساوی ہیں۔

2   امیدوار ہر لحاظ سے مكمل داخلہ فارم متعلقہ پروگرام كے لیے مع تصدیق شدہ تعلیمی اسناد كے ہمراہ پراسپٹس میں دی گئی ہدایات كے مطابق ارسال كریں۔

3   سیكنڈری/ہائر سیكنڈری میں انگریزی فیل یا بغیر انگریزی، اسلامیات لازمی اور مطالعہ پاكستان كے طلبائ و طالبات آئندہ كسی پروگرام میں داخلہ كے اہل نہ ہوں گے۔

4   كتب كی ترسیل كے بعد كورس تبدیل نہیں ہو گا۔

5   دوران سمسٹر طالب علم كا پتہ تبدیل نہیں ہو گا۔

6   بہار اور خزاں كے سمسٹر كے داخلے بالترتیب فروری اور اگست میں شروع ہوتے ہیں۔ جاری طلبہ كو كمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال كئے جاتے ہیں تاہم اگر كسی وجہ سے طالب علم كو یہ فارم موصول نہیں ہوتا تو وہ یونیورسٹی یا اس كے كسی بھی علاقائی دفتر سے قیمت ادا كر كے نیا داخلہ فارم ﴿ایف اے، بی اے والا﴾ حاصل كر كے مقررہ تاریخ تك دئیے گئے طریقہ كار كے مطابق یونیورسٹی كو بھیج سكتا ہے۔ طالب علم اس فارم پر اپنا رول نمبر، رجسٹریشن نمبر اور كورسز كوڈز ﴿جن میں وہ داخلہ لے رہا ہے﴾ ضرور تحریر كرے گا۔

 7   رجسٹریشن نمبر كا مع رول نمبر كورس كوڈ اور سمسٹر كا حوالہ یونیورسٹی كے ساتھ ہونے والی خط و كتابت میں دیا جانا ضروری ہے۔

8   درسی مواد موصول ہونے كے تقریباً پندرہ سے بیس دن كے اندر ہر كورس كے لئے نامزد كئے گئے ٹیوٹر كے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔ اگر آپ كو ٹیوٹر كے بارے میں كوئی اطلاع نہیں ملتی تو آپ فوری طور پر متعلقہ علاقائی دفتر سے رابطہ كریں یا آپ اپنی امتحانی مشقیں بلا تاخیر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاك متعلقہ ریجنل ڈائریكٹر كو بھجوا دیں۔

9   یونیورسٹی كے قواعد و ضوابط میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں آ سكتی ہیں اور طلبہ پر ان كی پابندی لازم ہے۔

10   پہلے سے داخل كسی پروگرام میں سپیشلائزیشن كی صورت میں طالب علم كو اس بات كی اجازت ہر گز نہیں ہو گی كہ وہ دوران پروگرام كسی دوسرے پروگرام میں داخلہ لے اور نہ ہی ایك پروگرام سے دوسرے پروگرام میں منتقل ہونے كی اجازت دی جائے گی جب تك وہ اپنے پہلے پروگرام كا داخلہ منسوخ نہ كرائے یا مكمل نہ كر لے۔

11   پروگرام كی كامیاب تكمیل كے بعد گروپ كی تبدیلی ممكن نہیں ہو گی۔ طالب علم شعبہ امتحانات كو سرٹیفكیٹ/ڈگری كے اجرائ كے لئے درخواست دے گا۔

12   یونیورسٹی اپنی پالیسی كے مطابق پراسپیكٹس میں دئیے گئے مندرجات كو كسی پیشگی اطلاع كے بغیر تبدیل كرنے كا استحقاق ركھتی ہے۔

13   ایك وقت میں دو مختلف پروگراموں میں داخلہ نہیں لیا جا سكتا اس صورت میں یونیورسٹی دونوں داخلے بغیر وجہ بتائے منسوخ اور فیس ضبط كرنے كی مجاز ہو گی۔

14   داخلہ فارم پر كسی لفظ كو كاٹ كر مشكوك نہ بنائیں ورنہ داخلہ فارم قابل قبول نہ ہو گا۔

15   انگریزی میں نام/پتہ درج كرتے وقت بڑے حروف﴿Capital Letter﴾ استعمال كریں۔

16   ہر طالب علم كو مطلع كیا جاتا ہے كہ داخلہ كے آغاز سے لے كر سرٹیفكیٹ ڈگری كے اجرائ تك كسی بد عنوانی كے ارتكاب یا شرائط داخلہ كے سہواً یا عمداً نظر انداز كرنے/ہونے كی صورت میں متعلقہ طالب علم كا داخلہ منسوخ اور فیس ضبط كی جائے گی نیز كسی قسم كے سرٹیفكیٹ یا ڈگری كا اجرائ نہیں كیا جائے گا۔

17   میٹرك، ایف اے اور بی اے كی سطح پر داخلہ فارم پر تصویر چسپاں كرنا ضروری ہے چونكہ یہ تصویر رول نمبر سلپ پر پرنٹ كی جائے گی۔ لہٰذا

a   تصویر صرف فارم میں دئیے گئے خانے میں چسپاں كریں۔

b   تصویر كا سائز خانے كے مطابق1.5x2.0﴿یا پاسپورٹ سائز﴾ ہونا چاہیے۔

c   تصویر میں چہرے كا نمایاں ہونا ضروری ہے۔

d   تصویر كو گوند سے چسپاں كریں۔ سٹیپلر یا پیپر پن ہر گز استعمال نہ كریں۔

e   طلبائ و طالبات دونوں كے لئے تصویر لازمی ہے۔ اس كے بغیر داخلہ مسترد كر دیا جائے گا۔

f   تصویر چسپاں كرنے والے فارم كو پر كرنا طالب علم كی ذمہ داری ہے نا مكمل فارم قابل قبول نہیں ہو گا۔

كسی بھی تعلیمی بورڈ سے جاری شدہ عالم پاس كو ہائر سیكنڈری پر دو مكمل اختیاری كورس، فاضل پاس كو ہائر سیكنڈری سطح پر تین مكمل اختیاری كورس اور بی اے كی سطح پر دو مكمل اختیاری كورس كی رعایت حاصل ہے۔ رعایت صرف ایك ہی پروگرام پر دی جاتی ہے۔ اگر كسی طالب علم نے ہائر سیكنڈری كی سطح پر اس سے استفادہ كر لیا ہے تو وہ بی اے كی سطح پر اس كا حق دار نہیں ہو گا اور نہ ہی اس كورس میں رعایت دی جائے گی۔ جس میں طالب علم عالم/فاضل ہوں گے۔ اگر طالب علم یہ رعایت كسی اور بورڈ یا یونیورسٹی سے حاصل كر چكا ہے تو وہ كسی بھی كورس میں اس كا حق دار نہیں
ہو گا۔ نیز درج ذیل شرائط پوری كرنے پر طلبائ و طالبات رعایت كے مستحق ہوں گے۔

18   میٹرك كے سرٹیفكیٹ میں دئیے گئے نام اور ولدین كو ہی درست تسلیم كیا جائے گا۔

1   داخلہ سے قبل از وقت طالب علم كا فاضل/عالم پاس ہونا ضروری ہے۔

2   دوران داخلہ فاضل/عالم پاس كرنے والے طلبائ رعایت كے مستحق نہیں ہوں گے۔

3   جن مضامین میں طالب علم نے فاضل/عالم پاس كیا ہو گا وہ ایف اے اور بی اے كی سطح پر اختیاری مضامین كے طور پر شامل نہیں كئے جائیں گے۔ ایف اے جنرل اور بی اے جنرل گروپ میں رعایت ہو گی۔

4   درسی مواد موصول ہونے كے بعد اگر طالب علم محسوس كرے تو نام ولدیت یا پتہ میں كوئی غلطی ہے یا كورس جو داخلہ فارم پر لكھا گیا تھا اس كے مطابق نہیں ہے تو فوری تصحیح كے لیے ڈائریكٹر شعبہ داخلہ كو مطلع كریں۔ مطلع نہ كرنے كی صورت میں یونیورسٹی ذمہ دار نہ ہو گی۔