Author Topic: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی:داخلوں کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ  (Read 376 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی:داخلوں کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں داخلوں کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ 2مرحلوں میں جامعہ این ای ڈی میں منعقد کیا گیا۔ انجینئرنگ کے 8شعبوں ، آرکیٹیک ، بی ایس کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ریاضی کے شعبوںمیں مختص 735؍ نشستوں پر داخلے کیلئے سندھ بھر اور ملک کے کئی شہروں سے آئے 4418؍ سے زائد طلبہ و طالبات نے این ای ڈی یونیورسٹی کے ذریعے لئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھا گیا ۔ بدھ کےروز ٹیسٹ کے تین مختلف سیشن صبح 9بجے ، 11بجے اور دوپہر ایک بجے ہوئے اور ہر سیشن میں 750؍ طلباء کومختلف کمپیوٹر لیبارٹریز میں بٹھایا گیا اور ہر لیبارٹری میں 30؍ سے زیادہ طلباء نہیں بٹھائے گئے۔ جمعرات کےروز بھی ٹیسٹ کے 3سیشن ہوئے اور انہیں بھی گزشتہ روز کی ترتیب کی طرح بٹھایا گیا۔