مضمون نویسی کا مقابلہ، پنجاب کالج کی ام ہانی کی پہلی پوزیشن
ملتان: جمعہ کو گورنمنٹ کالج سول لائنز میں ملتان ڈسٹرکٹ کے کالجز کے طلباوطالبات کے مابین مضمون نویسی کے مقابلہ جات ہوئے‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر محمدسعید،پروفیسرفیصل رانا، ڈاکٹر ریاض حسین اور ڈاکٹر ساجدنعیم نے بطورمنصف فرائض سرانجام دئیے ،حتمی نتائج کے مطابق مضمون نویسی کے مقابلے میں پنجاب گروپ آف کالجز کی سکینڈائیر کی طالبہ ام ہانی نے پہلی،گورنمنٹ کالج آف سائنس کے بی ایس کے طالب علم سید دلاوررانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی