Author Topic: ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس  (Read 268 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس
 فیصل آباد: صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم لاہور بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ مسز سونیا،مسز فردوس ریحانہ،ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر طیب شاہین،مسز سارہ حیات،ڈاکٹر شاہدہ قاسم اور راحت افزا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف ایجنڈا آئٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے اوریونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"