Author Topic: فیڈرل بورڈ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان  (Read 428 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

فیڈرل بورڈ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
 وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا، 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب، پہلی پوزیشن دو طلبا اور طالبہ کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے، 70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیئے جس میں سے 69 ہزار  503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

پہلی پوزیشن دو طلبا اور طالبہ کے نام رہی، عمر مقصود، عزیر عرفان اور ماہین خالد نے 1098 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔